واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکی صدر جوبائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا عمل یکم مئی سے شروع ہو کر 11ستمبر تک مکمل کر دیا جائے گا ٗ اب وقت آگیا ہے کہ امریکی تاریخ کا سب سے طویل جنگ کا خاتمہ کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق امریکہ کی طرف سے بالآخر تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے جب کئی سال سے افغانستان میں جاری جنگ کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے یا کم از کم امریکہ اس جنگ میں سے نکلنے لگا ہے ٗ امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ یکم مئی سے افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا شروع کیا جا رہا ہے۔ امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ یکم مئی سے افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا شروع کیا جا رہا ہے جسے11 ستمبر تک مکمل کرلیا جائے گا ٗ وقت آگیا ہے کہ امریکہ کی سب سے طویل جنگ کا خاتمہ کیا جائے۔جوبائیڈن نے کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان ٗ بھارت ٗ روس ٗ ترکی اور چین کو مزید اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ یہ امن عمل جاری رہے اور اس کا پورا نتیجہ نکل سکے۔