عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے اہم دوست ممالک کی طرف سے مالی امداد کے حالیہ اعلان کا خیر مقدم کیا ہے ۔ آئی ایم ایف مشن چیف پاکستان نیھتن پورٹر کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد اور آئی ایم ایف اسٹاف کی حالیہ ملاقاتوں میں مضبوط پالیسیوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ آئی ایم ایف پاکستانی حکام کی ان کوششوں کی حمایت کر رہا ہے اور ادارہ جلد از جلد ضروری مالیاتی یقین دہانیاں حاصل کرنے کا منتظر ہے تاکہ نویں اقتصادی جائزے کی کامیاب تکمیل کی راہ ہموار ہو ۔