سڈنی: چاقوبردار شخص کے حملہ میں 1 پاکستانی ہلاک، 1 زخمی

سڈنی: چاقوبردار شخص کے حملہ میں 1 پاکستانی ہلاک، 1 زخمی
کیپشن: Sydney: 1 Pakistani killed, 1 injured in knife-wielding attack

ویب ڈیسک: سڈنی میں چاقو بردار شخص کے حملہ میں ایک پاکستانی کے ہلاک جبکہ دوسرے کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والے پاکستانی کی شناخت فراز طاہرکے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت طحہ عمر کے نام سے ہوئی ہے جو کہ اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق چاقو سے حملہ کرنے والا شخص ماضی میں ذہنی صحت کے مسائل کا شکار تھا۔

آسٹریلین پاکستانی نیشنل ایسوسی ایشن نے فراز کے انتقال پر کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ ہماری دلی تعزیت ان کے اہلخانہ اور ان تمام لوگوں کے ساتھ ہے جو اپنے پیاروں کے نقصان پر غمزدہ ہیں۔ 

آسٹریلین پولیس کے مطابق سڈنی حملے میں 7 افراد جان سے گئے،جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔

Watch Live Public News