ویب ڈیسک: عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی نئی رپورٹ جاری کردی۔ جس کے مطابق پاکستان دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کے لحاظ سے دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔
عالمی ادارہ صحت کے رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے 17 فیصد سے زائد مریض جن کی تعداد 88 لاکھ بنتی ہے ان کا تعلق پاکستان سے ہے۔ پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کی تعداد 38 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کے لحاظ سے مجموعی طور پر پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان میں دونوں اقسام کے مریضوں کی تعداد 1 کروڑ26 لاکھ بنتی ہے جو کہ دنیا میں 4.4 فیصد ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی سے سالانہ 10 ہزار اور ہیپاٹائٹس سی سے 24 ہزار سے زائد مریض ہلاک ہو جاتے ہیں۔