حکومت کل سےپٹرول مزید کتنا مہنگا کرنےجارہی ہے؟عوام کیلئےبڑی خبر

حکومت کل سےپٹرول مزید کتنا مہنگا کرنےجارہی ہے؟عوام کیلئےبڑی خبر
کیپشن: حکومت کل سےپٹرول مزید کتنا مہنگا کرنےجارہی ہے؟عوام کیلئےبڑی خبر

ویب ڈیسک: پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے تاہم اوگرا کی ورکنگ کے بعد قیمتوں کا تخمینہ سامنے آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے قیمتوں میں اضافے کا رحجان ہے تاہم ممکنہ اضافہ کتنا ہوگا، اس حوالے سے اوگرا کی ورکنگ کے بعد تخمینہ سامنے آئے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے، پیٹرول 2.5 روپے، ڈیزل 8 روپے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں فی بیرل 4 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے اور  عالمی منڈی میں ڈیزل کی قیمت میں 4.50 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔