ویب ڈیسک : ایران نے ضبط شدہ اسرائیلی بحری جہاز کے بھارتی عملے سے سفارتی حکام کو ملاقات کی اجازت دیدی۔
یادرہے ایرانی فوج کے ذریعہ ضبط کئے گئے اسرائیلی مال بردار جہاز پر سوار عملے میں 17 بھارتی شہری ہیں ۔
بھارتی حکومت کےذرائع نے بتایا کہ اپنے شہریوں کی حفاظت اور جلد از جلد رہائی کو یقینی بنانے کے لئے سفارتی ذرائع سے تہران اور نئی دہلی دونوں مقامات پر ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
مال بردار جہاز ایم ایس سی ایریز کو پاسداران انقلاب نے ہفتے کی صبح اس وقت ضبط کر لیا جب وہ آبنائے ہرمز سے گزر رہا تھا۔ اسرائیل کے ایک ارب پتی کاروباری سے تعلق رکھنے والے اس جہاز پر عملے کے 25 ارکان میں 17 بھارتی شہری ہیں۔ جبکہ کئی افراد کا تعلق پاکستان سے بھی بتایاجارہا ہے۔