ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون نے اچانک چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا ئی، اہم انکشافات

04:51 PM, 15 Apr, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) خاتون کے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں کے  بیان کے مطابق خاتون نے اچانک چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا ئی۔

خیال رہے کہ   کراچی میں چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ملت ایکسپریس میں ریلوے پولیس اہلکار کے خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائر ل ہوئی تھی جس کا حکام نے نوٹس لیا تھا۔ بعد ازاں   تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش ملی۔

مریم بی بی کراچی سے فیصل آباد جا رہی تھی۔ دورانِ سفر خاتون نے مسافروں کا سامان بکھیرنا شروع کر دیا جس پر مسافروں نے پولیس کانسٹیبل کو بلایا، کانسٹیبل نے خاتون پر تشدد کیا  اور اسے دوسرے ڈبہ میں شفٹ کر دیا، کانسٹیبل کی ڈیوٹی کراچی سے حیدرآباد تک تھی۔

خاتون کے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں  نے بیان میں کہا ہے کہ  خاتون نے اچانک چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا  ئی۔ خاتون کے لواحقین کے مطابق خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔

اس حوالے سے  ڈی آئی جی ریلوے پولیس ساؤتھ زون کی سربراہی میں چار رکنی انکوائری کمیٹی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس کانسٹیبل کو انتہائی غیر مناسب رویے پر گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس کے خلاف مقدمہ درج ہے۔کمیٹی تین روز میں چیئرمین ریلوے کو رپورٹ پیش کرے گی۔

مزیدخبریں