ویب ڈیسک : ملتان سے کراچی آنے والی ذکریا ایکسپریس کی بوگی ڈی ریل ہوگئی۔ کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔
رپورٹ کے مطابق زکریا ایکسپریس کی بوگی ڈرگ روڈ اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتری۔ جس کے بعد امدادی ٹیم فوری پہنچ گئی اور ٹریک کی بحالی کے لئے کام شروع کردیا
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جلد ٹریک بحال ہو جائے گا۔