ملک بھرمیں مزید بارشیں،فلڈایمرجنسی نافذ

ملک بھرمیں مزید بارشیں،فلڈایمرجنسی نافذ
کیپشن: ملک بھرمیں مزید بارشیں،فلڈایمرجنسی نافذ

پبلک نیوز: محکمہ موسمیات نے کل سے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے  جبکہ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مری اور گلیات میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور اور گرونواح میں پر بارش کا سلسلہ جاری  ہے۔ بارش کا سلسلہ شام تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے جبکہ 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔قصور گوجرنوالہ ، وزیرآباد ، جہلم , روالپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ بارش جاری  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ آج شام تک جاری رہیں گا، اس مرحلہ میں ہوائیں بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے کراچی میں داخل ہوں گی۔

سوات میں بارش اور سیلاب سےمتعدد بجلی کے کھمبے گر گئے

ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ سوات میں بارش اور سیلاب کے باعث متعدد بجلی کے کھمبے گر گئے،سوات کے6مختلف مقامات پر کھمبے گرنے سے بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے، پیسکو عملہ متاثرہ علاقوں کے بجلی کے کھمبوں کی مرمت میں مصروف ہے،3مقامات پربجلی کی کھمبوں کی مرمت کر کے بجلی بحال کر دی گئی ہے،سی ای او پیسکو انجینئر اختر حمید خان نے سٹاف کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔حالیہ بارش کے پیش نظر صارفین سے تعاو ن کی اپیل ہے۔

پشاور میں سیلابی صورتحال
صوبے میں جاری بارشوں کی وجہ سے دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہے جبکہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں ایمرجنسی فلڈ کنٹرول روم قائم ہے اور کنٹرول روم ہنگامی صورتحال، سرگرمیوں اور معلومات کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔ 

کنٹرول روم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے وزیر اعلی کو بروقت آگاہ کرے گا،کنٹرول روم دن میں 24 گھنٹے کام کرے گا،وزیر اعلی سیکرٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری محسن اقبال کو ایمرجنسی فلڈ کنرول روم کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ کنٹرول روم سے درجہ زیل نمبروں پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔ 

یو اے این 
091-111-712-713
فیکس نمبر 
091-9210707
واٹس ایپ نمبر 
0343-2222949

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-15/news-1713181275-2051.mp4
API Response:

">ریسکیو 1122 پشاور/ بارش امدادی سرگرمیاں 

ریسکیو1122 کے مطابق برساتی پانی کے پیش نظر ریسکیو1122 کی ٹیمیں تیرے پایاں پل،سخی پل جمعہ خان کلے،بڈھنی پل، باچا خان مرکز،سردار احمد جان کالونی  میں محصور لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں،برساتی پانی گھروں میں داخل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں،ریسکیو1122 نے 60 سے زائد محصور افراد کو کشتیوں میں منتقل کیا،منتقل کرنے والوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

ریسکیو1122 کے مطابق ریسکیو1122 کا آپریشن تاحال جاری یے، ریسکیو ٹیمیں مختلف مقامات پر ڈیواٹرنگ پمپ کے ذریعے پانی نکالنے میں مصروف ہے جبکہ ریسکیو آپریشن کی نگرانی انجنئیر نوید اختر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پشاور خود کررہے ہے۔ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ پانی کی سطح کافی حد تک کم ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں بارش سےدیواریں اورچھتیں گرگئی

خیبرپختونخوا میں بارش سے دیواریں اور چھتیں گرنے سے 15 مکانات مکمل تباہ ہوگئے جب کہ 70 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔پشاور میں بارش سے نکاسی آب کے ناقص انتظامات کا پول کھل گیا، موسلا دھار بارشوں نے شہر کو ڈبو دیا، ندی نالے بپھر گئے، مختلف مقامات پر پانی گھروں میں داخل ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی۔

گلبرگ، نوتھیہ، گلبہار، قاضی کلے، چارسدہ روڈ پر 2 فٹ سے زیادہ پانی جمع ہوا۔

علاقہ مکین کہتے ہیں کہ بارش کے باعث نکاسی اب کا نظام درہم برہم ہوگیا، گھروں میں گندا پانی کھڑا ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، ایک شخص جاں بحق، دو بچے لا پتہ
 ٹانک میں ایک گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ جس سے ایک شخص جاں بحق اور دو بچے لا پتہ ہوگئے۔ گاڑی میں ایک درجن سے زائد افراد سوار تھے جس میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھیں۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت باقی افراد کو بچایا۔

نہر میں سیلابی صورتحال
پشاور کے رنگ روڈ اور ورسک روڈ کے درمیان نہر میں سیلابی صورتحال ہے۔پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث اہل علاقہ پریشان ہیں۔

شہری کہتے ہیں پانی کا بہاؤ مزید بڑھا تو پھر نکلنا ناممکن ہوجائے گا۔ اس لئے حکومت ابھی سے اقدامات شروع کرے۔

لوئر دیر، گاڑی سیلابی ریلے میں پھنس گئی
تالاش شمشی خان خوڑ میں گاڑی سیلابی ریلے میں پھنس جانے سے گاڑی کا ڈرائیور لاپتہ ہوا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ڈرائیور سلیم کا تعلق شموزو سوات سے بتایا جاتا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

پہاڑی تودہ گرنے سے مکان کی چھت گر گئی
لوئر دیر ، میدان میں پہاڑی تودہ گرنے سے ابراہیم نامی شخص کے مکان کی چھت گرگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

شمشی خان خوڑ میں طغیانی کی وجہ سے مین شاہراہ عارضی طور پر بند ہے، جب کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پینگل روڈ بھی جزوی طور پر بند ہے۔ اس کے علاوہ ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے اوچ خرکنی روڈ بھی ٹریفک کیلئے بند ہے۔

دریائے پنجکوڑہ میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، انتظامیہ نے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

راولپنڈی/لینڈ سلائیڈنگ

کوٹلی ستیاں کے علاقے میں دھیر کوٹ میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے سے ملحقہ آبادی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پتریاٹہ، دھیر کوٹ، ستیاں روڈ اور پٹھویرا جانے والی میں شاہراہ بند  ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر رابطہ سڑکیں کھولنے کی ہدایت  کی گئی ہے،محکمہ ہائی وے پولیس کی جانب سے راستہ کھولنے کے لیے ہیوی مشینری پہنچا دی گئی۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-15/news-1713181073-2955.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-15/news-1713181073-2955.mp4

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-15/news-1713181092-1603.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-15/news-1713181092-1603.mp4

خیبر پختونخوا/ بارش وبرفباری

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 16 اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، بارش کا سلسلہ 16 سے 19 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ خیبر پختونخوا میں 17 سے 21 اپریل کے دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، مری، گلیات، اٹک، چکوال میں بھی وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، سیالکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

 بلوچستان میں 16 سے 19 اپریل کے دوران مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے، کراچی، حیدرآباد، سکھر، جیکب آباد میں 17 اور 19 اپریل کے دوران بارش متوقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بارش کے باعث جہاں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے وہیں موسلادھار بارش کے سبب 17 سے 18 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور دریائے کابل کے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق  بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، مری، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کابھی اندیشہ ہے ۔

بلوچستان میں بارشوں 

بلوچستان میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں رین اور اربن فلڈ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔پیر کو بلوچستان حکومت کے ترجمان نے کہا کہ تمام افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ جبکہ متاثرہ اضلاع میں آج اور کل دو دن سکول بند ہوں گے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچائی ہے اور صوبے کے بالائی علاقوں میں زمینی راستے منقطع ہونے سے ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب/الرٹ

پی ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ آج پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں،راولپنڈی ، گوجرانوالا ، لاہور ، فیصل آباد ، سرگودھا ، ڈی جی خان ، ملتان ، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں بارش ہو گی،ڈی جی خان، کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں تغیانی کے امکانات ہیں۔ مری اور گلیات میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ بالائی پنجاب کے اضلاع میں ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔موجودہ موسمی صورتحال میں آسمانی بجلی کی گرج چمک کے امکانات زیادہ ہیں،آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں،خراب موسمی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز مت جائیں،ضلعی انتظامیہ خاص طور پر 24 گھنٹے الرٹ رہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لینڈ سلائیڈ نگ والے علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کم سے کم وقت میں ہونی چاہئے،ریسکیو ادارے پی ڈی ایم اے کے ساتھ رابطے میں ہیں،ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔

ڈی جی، پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان  نے کہا ہے کہ مسلسل تیز  بارشوں  کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی  اور فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت ہے۔مزید تیز بارشوں سے نشیبی علاقوں میں طغیانی جبکہ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تیز ہواؤں کی صورت میں میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔ حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت ہے،حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی  تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش  کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم  کئے جائیں،حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پر مسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے، اس دوران ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں،سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے ۔بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 21 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں.