افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے

افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے
کابل ( ویب ڈیسک ) کابل میں طالبان کے داخل ہونے اور بعد ازاں عبوری حکومت کے قیام کی خبروں کے ساتھ ہی افغان صدر اشرف غنی نے بھی استعفیٰ دیدیا ہے اور وہ ملک سے فرار ہو کر تاجکستان بھی پہنچ چکے ہیں۔ افغان اور مغربی میڈیا کی طرف سے دعویٰٰ کیا گیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے اور وہ فرار ہو کر تاجکستان پہنچ چکے ہیں، طالبان کی طرف سے کابل کی طرف پیش قدمی کے ساتھ ہی اشرف غنی نے سب سے پہلے ملک سے فرار ہونے میں عافیت جانی۔ مغربی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اشرف غنی طالبان کے کابل میں داخل ہونے سے پہلے ہی افغانستان سے فرار ہو کر تاجکستان پہنچ چکے تھے اور اب ان کی طرف سے استعفیٰ بھی دیدیا گیا ہے اور یہ سب طالبان کی طرف سے عام معافی اور افغان حکومت کے کابل میں موجود ذمہ داروں سے مذاکرات کے بعد عمل میں آیا ہے۔

Watch Live Public News