مودی کےتیسرے دور میں لاقانونیت کا راج، ریپ کے بعد قتل کے واقعات میں اضافہ

مودی کےتیسرے دور میں لاقانونیت کا راج، ریپ کے بعد قتل کے واقعات میں اضافہ
کیپشن: مودی کےتیسرے دور میں لاقانونیت کا راج، ریپ کے بعد قتل کے واقعات میں اضافہ

ویب ڈیسک: مودی سرکار کے دورِ اقتدار میں بھارت نازک ترین دور سے گزر رہا ہے جہاں ریپ کے بعد قتل کے واقعات بڑھنے لگے ۔

ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بھارت میں ایک ٹرینی ڈاکٹر کو ریپ کے بعد بے دردی سے قتل کر دیاگیا ، ٹرینی ڈاکٹرکو ریپ کے بعد قتل کا واقعہ بھارتی ریاست بنگال میں پیش آیا ۔

کلکتہ پولیس کا کہناہے کہ ٹرینی ڈاکٹر کو ریپ کر کے قتل کرنے کا واقعہ آر۔جی۔کار میڈیکل کا لج اینڈ ہاسپٹل کلکتہ سٹی میں پیش آیا۔

ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے بعد ہیلتھ ورکرز کو بہتر تحفظ فراہم کرنے کے مطالبے کے لیے ہندوستان بھر میں ہزاروں ڈاکٹروں نے ہڑتال کر دی ہے، فیڈریشن آف ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (فورڈا) کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر سرویش پانڈے نے کہاکہ  ملک بھر میں تقریباً 300,000 ڈاکٹر اس احتجاج میں شامل ہو چکے ہیں اورہم ابھی مزید اس میں شامل ہونے کی امید کرتے ہیں ۔

تصاویر میں کولکتہ اور دارالحکومت دہلی کے ڈاکٹروں کو دکھایا گیا ہے جس میں لکھا ہوا ہے کہ، "ہمارے ڈاکٹروں کو بچائیں، ہمارے مستقبل کو بچائیں"۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے 2015 میں کیے گئے ایک سروے میں پتا چلا کہ ہندوستان میں 75 فیصد ڈاکٹروں کو کسی نہ کسی طرح کے تشدد کا سامنا کرنا پڑا، انڈیا کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق 2022 میں ریپ کے کل 31,516 واقعات ریکارڈ کیے گئے، اوسطاً 86 کیسز یومیہ ہیں۔

اس سے قبل بھارت کو عالمی سطح پر ریپ کیپیٹل کہا گیا ہے ، بھارت میں انتہا پسندی عروج پر ہے مگر مودی سرکار اپنے سیاسی عزائم کے حصول میں مصروف ہے۔

Watch Live Public News