کوٹ لکھپت جیل کے قیدیوں سے غیر انسانی رویہ اختیار کرنے کا انکشاف 

کوٹ لکھپت جیل کے قیدیوں سے غیر انسانی رویہ اختیار کرنے کا انکشاف 

لاہور(سلیمان چودھری )لاہور کے ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کا کوٹ لکھپت جیل کے قیدیوں سے غیر انسانی رویہ اختیار کرنے کا انکشاف ہوا ہے، متعدد بار چکر لگوانے کے باوجود 16 مریضوں کے آپریشن اور ضروری ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرنے میں تاخیری حربوں سے ان کا علاج معالجے متاثر ہو رہا ہے۔

دستاویز کے مطابق سروسز ہسپتال میں ایک قیدی مارچ 2022 سے آنکھوں کے آپریشن کے لیے 32 چکر لگا چکا جناح ہسپتال میں ایک مریض جولائی 2023 سے ہرنیا کا آپریشن کے لیے 10 چکر لگا چکا سروسز ہسپتال میں ایک قیدی اکتوبر 2023 سے ایم آر آئی کروانے کے 6 باری لایا گیا جبکہ ایک  قیدی کو سٹی سکین کے لیے 4 بار لایا گیا مگر ٹیسٹ نہ ہوا ۔

جناح ہسپتال میں ایک مریض کو گردے اور مثانے کے سٹی سکین کے لیے 10 بار  سروسز ہسپتال میں ایک قیدی مریض کو بواسیر کے علاج واسطہ 7 مرتبہ لایا گیا مگر آپریشن نہ ہوا سروسز ہسپتال میں ہی  ایک مریض کی بازو ٹوٹنے کا آپریشن 18 چکر لگانے کے باوجود بھی نہ ہوا  ایک مریض کی بائیو آپسی ٹیسٹ کے لیے 9 بار ایک بھارتی قیدی کو 11 بار لایا گیا مگر دماغی ٹیسٹ ای ای جی نہیں کیا۔پنجاب حکومت نے اس واقعے کے بارے میں جامع تحقیقات کا حکم دیا جس پر  سیکرٹری صحت ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

Watch Live Public News

ہیلتھ و ایجوکیشن رپورٹر