حماد اظہر کا استعفیٰ،عمرایوب کے بیان پر سابق وفاقی وزیر کا دو ٹوک جواب

حماد اظہر کا استعفیٰ،عمرایوب کے بیان پر سابق وفاقی وزیر کا دو ٹوک جواب
کیپشن: umer ayub & hamad azhar
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر استغفی کا اعلان کیا جس پر اپوزیشن لیڈر عمرایوب کا  ردعمل آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے حماد اظہر کے دیے گئے استعفیٰ پر کہا حماد اظہر آپ نے پارٹی اور عمران خان کے لئے انتھک محنت کی ہے،آپ کا استعفی منظور نہیں کیا جاتا۔

بعدازاں حماد اظہر  نےاپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے ٹویٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے لکھا کہ ’ میں آپ کے مجھ پر اعتماد کا مشکور ہوں‘لیکن میرا یہ فیصلہ پختہ ہے،ایسے حالات میں مزید ذمہ داری جاری نہیں رکھ سکتا۔

حماد اظہر کا مزید کہنا تھا ’ جہاں میرے پاس کوئی اختیار نہیں لیکن مکمل ذمہ داری ہے, ایسے پیغام رساں کے ذریعے گزارہ مشکل ہے، جب تک کہ پارٹی کے سربراہ تک خود رسائی نہ ہو۔

Watch Live Public News