ایئر مارشل ریٹائرڈ شاہد ذوالفقار پی ٹی آئی قائمہ کمیٹی برائے احتساب مقرر

ایئر مارشل ریٹائرڈ شاہد ذوالفقار پی ٹی آئی قائمہ کمیٹی برائے احتساب مقرر

(ویب ڈیسک )   پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل ایئر مارشل ریٹائرڈ شاہد ذوالفقار کو پی ٹی آئی قائمہ کمیٹی برائے احتساب اور نظم و ضبط مقرر کردیا گیا۔

ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے سیکرٹری جنرل اور چیف آف سٹاف شبلی فراز کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق   ایئر مارشل ریٹائرڈ شاہد ذوالفقار براہ راست پارٹی کے چیئرمین کو رپورٹ کریں گے،  سنٹرل ایس سی اے ڈی اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ اگلے 30 دنوں میں صوبائی/علاقائی ایس سی اے ڈی ایس کے دوران جو ضرورت پیش آئے گی تشکیل دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے  مطابق   ریجنز کی کل تعداد پی ٹی آئی کے 2019 کے آئین میں بتائی گئی ہے، صوبائی،علاقائی SCADS صوبائی صدور اور پارٹی کے سینئر ممبران کی مشاورت سے تشکیل دی جائے گی، سنٹرل ایس سی اے ڈی کا فیصلہ حتمی ہو گا اور اسے صرف پارٹی کے بانی چیئرمین ہی مسترد کر سکتے ہیں، مزید قواعد و ضوابط کا اعلان مرکزی اسکاڈ چیئرمین اپنی کمیٹی کی تشکیل کے بعد کریں گے۔

Watch Live Public News