ویب ڈیسک: لاہور کا ایڈمنسٹریٹر بدل گیامگر لاہور کینال روڈ کی اسٹریٹ لائٹس کہ حالت نہ بدل سکی ، ہربنس پورہ سے جلو تک کینال روڈ کا علاقہ بلدیہ عظمی لاہور کی غلفت اور لاپرواہی کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق علاقہ مکین اور عام شہری رات کو اندھیرے میں سفر کرنے پر مجبور ہیں، تقریبا 7 کلو میٹر کینال روڈ کے ایریا میں کسی لائٹ میں بلب غائب ،تو کہیں پول سے پوری لائٹیں ہی گم ، لاہور ری ویمپنگ میں گلیوں محلوں کی اسٹریٹ لائٹیں بحال کرنے والی ایم سی ایل انتظامیہ کینال روڈ کی لائٹیں خراب ہونے پر خاموش ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہناتھا 2 سال سے اسٹریٹ لائیٹں خراب ہیں ، انتظامیہ شکایات کے باوجود خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، اندھیرے کے باعث کینال روڈ پر حادثات کا ہونا بھی معمول بن گیا ، اسٹریٹ لائیٹس نہ ہونے سے جرائم کی وارداتیں ہونے کا خوف رہتا ہے , شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا .
ترجمان بلدیہ عظمی لاہورکا کہنا تھا کینال روڈ پر خراب اسٹریٹ لائٹس کہ شکایات موصول ہوئی ہیں ،جن پر کام جاری ہے ، کینال روڈ پر خراب تمام اسٹریٹ لائیٹس کو جلد بحال کیا جائے گا۔