پنجاب میں دھند کا بسیرا، موٹر وے بند، پروازیں متاثر

پنجاب میں دھند کا بسیرا، موٹر وے بند، پروازیں متاثر
لاہور: (ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں شدید دھند نے ڈیرے ڈال لئے۔ دھند کی وجہ سے لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر رہا۔ رشکئی سے پشاور تک موٹروے جبکہ فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں اور لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ موٹروے پر بعض مقامات ایسے ہیں جہاں حد نگاہ صفر ہو چکی ہے۔ صورتحال کے پیش نظر لاہور تا سمندری اور پنڈی بھٹیاں تک قومی شاہراہ پر گاڑیوں کو داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر شاہراہوں پر بھی دھند ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ موٹروے پولیس حکام کی جانب سے جاری بیان میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے نہ کریں۔ دوسری جانب شدید دھند کی وجہ سے لاہور ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر رہا۔ شیڈول متاثر ہونے سے لگ بھگ 10 سے زائد پروازوں کے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ گلگت بلتستان، کشمیر اور خٰبر پختونخوا کے کچھ علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے۔ تاہم صوبہ پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں آج بھی موسم خشک اور سرد رہے گا۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے سوات، دیر، چترال میں پہاڑوں پر برف باری جبکہ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ ادھر اسلام آباد میں بھی مطلع جزوی ابر آلود ررہے گا اور ہلکی بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔

Watch Live Public News