امریکی شہریت کے حصول کیلئے امتحان کا طریقہ بدلنے کا منصوبہ

امریکی شہریت کے حصول کیلئے امتحان کا طریقہ بدلنے کا منصوبہ
امریکا کی شہریت لینے کے لئے امتحان کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اب امریکا کی شہریت کے حصول کا ٹیسٹ ملٹی پل چوائس کی بنیاد پر کیا جائے گا ، شہریت لینے کے لئے خواہشمندوں کی انگریزی سے متعلق قابلیت جانچنے کا طریقہ بھی تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ امریکی شہریت لینے کے خواہشمندوں کو امتحان میں کامیابی کیلئے اب نیا مواد پڑھنا ہوگا ۔ خیال رہے کہ شہریت کے ٹیسٹ کے لئے امریکی تاریخ ، حکومتی طریقہ کار سے متعلق امیدوارں کی واقفیت اور امیدوارں کی انگریزی پڑھنے ، لکھنے اور بولنے کی صلاحیت بھی جانچی جاتی ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نئے ٹیسٹ میں انگریزی پڑھنے اور لکھنے کا طریقہ تبدیل نہیں کیا جائے گا البتہ نئے ٹیسٹ میں انگریزی بولنے کا طریقہ کار تبدیل کیا جائے گا علاوہ ازیں نئے ٹیسٹ میں تصاویر دکھا کر امیدوار سے ان کے بارے میں با آواز بلند جواب پوچھا جائے گا، تصاویر سے متعلق انگریزی جملے ، الفاظ اور تراکیب کی بنیاد پر امیدوارں کو جانچا جائے گا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملٹی پل چوائس سوالات میں امیدوار کو چار میں سے 1 کا انتخاب کرنا ہوگا، امریکی شہریت کیلئے ملٹی پل چوائس امتحان ٹیبلیٹ پر دینا ہوگا جس میں امریکا سے متعلق معلومات پر مبنی سوالات میں 10 میں سے کم سے کم 6 پاس کرنا ہوں گے۔ 2019 میں ٹرمپ دور میں امریکی شہریت سے متعلق امتحان انتہائی سخت بنا دیا گیا تھا، ٹرمپ انتظامیہ نے 20 میں سے 12 سوالات پاس کرنا لازمی قرار دیے تھے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی شہریت سے متعلق نیا طریقہ کار 2024 میں نافذ ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔