اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 50 پیسے فی لیٹر کی کمی جارہی ہے، نئی قیمت 227 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 171 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے نئی قیمت 169 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 15 روز کیلئے 31 دسمبر تک ہوگا۔