پاکستان میں مزید ایک ہزار 48 افراد کورونا وائرس کا شکار

پاکستان میں مزید ایک ہزار 48 افراد کورونا وائرس کا شکار

اسلام آباد : پاکستان پر کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 1048 کرونا کیسز رپورٹ ہوگئے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی مہلک وبا کی دوسری لہر جار ی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کوویڈ 19 سے متعلق جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 26 کرونا مریضوں کا انتقال ہوگیا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بارہ ہزار تین سو تینتس ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 32 ہزار انیس ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک ہزار اڑتالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 25 ہزار 747 ہوگئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔