اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے ترسیلات زر سے متعلق کہا ہے کہ جنوری میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2.27 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجیں، مسلسل 8 ماہ سے ترسیلات زر میں دو ارب ڈالر سے زیادہ آرہی ہیں۔
سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انھوں نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ جنوری 2020 میں کے مقابلے میں ترسیلات زر 19 فیصد زیادہ ہیں، موجودہ مالی سال میں ترسیلات زر میں مجموعی طور پر 24 فیصد اضافہ رہا۔
انہوں نے بتایا کہ جنوری میں اووسیز پاکستانیوں نے 2027 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجیں اور مسلسل آٹھ ماہ سے ترسیلات زر میں دو ارب ڈالر سے زیادہ آرہی ہیں۔ ترسیلات زر میں ملکی تاریخ کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، میں سمندر پار پاکستانیوں کا انتہائی شکر گزار ہوں۔
عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ صنعتی شعبے میں بھی ترقی ہورہی ہے، دسمبر 2019 کے مقابلے میں پیداوار میں 11.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مجموعی طور پر جولائی سے دسمبر 2020 تک 8 فیصد اضافہ ہوا۔
Remittances from overseas Pakistanis were $2.27 bn in Jan, up 19% over Jan 2020 - 8th consecutive month of remittances above $2b. To date in this fiscal year they are up 24% compared to last yr. This is a record for our country and I thank our overseas Pakistanis.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 15, 2021