اے این ایف کی سکھر میں کارروائی، کروڑوں روپے کی منشیات برآمد، دو ملزمان گرفتار

اے این ایف کی سکھر میں کارروائی، کروڑوں روپے کی منشیات برآمد، دو ملزمان گرفتار

سکھر: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے سکھر پولیس کے ہمراہ شکار پور روڈ پر کارروائی کے دوران کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا۔اے این ایف سکھر اور پولیس نے شکارپور روڈ پر بڑی کارروائی کرکے مشکوک ٹرک سے کروڑوں کی منشیات برآمد کرلی۔ ٹرک سے323کلو چرس اور 6کلو افیم برآمد کی گئی جبکہ بین الصوبائی گروہ کے دو کارندے بھی گرفتار کرلیےگئے۔

اے این ایف حکام کے مطابق ملزمان منشیات کو چھپا کر سمگل کرنا چاہتے تھے۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کرلیا گیا۔

دوسری جانب اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے کراچی کے علاقے کلفٹن کی کوریئر کمپنی میں ایک اور کارروائی کے دوران 850 گرام آئس برآمد کی گئی۔ ملزمان منشیات کو آسٹریلیا بھیجنا چاہتے تھے۔ ملزمان نے آئس کو فروٹ باکسز میں چھپایا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔