پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی انتقال کرگئے

پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی انتقال کرگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رکن قومی اسمبلی حاجی خیال زمان انتقال کر گئے ہیں۔

این اے 33 ہنگو سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار عتیق الرحمان کو شکست دے کر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہونے والے حاجی خیال زمان کئی ماہ سے موذی کینسر کے خلاف جنگ لڑ رہے تھے، جو اب بالآخر ہار چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے رکن قومی اسمبلی حاجی خیال زمان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،

پیر کو ٹویٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قومی اسمبلی کے ایک اجلاس میں اپنا فیصلہ کن ووٹ ڈالنے کیلئے شدید علالت کے باوجود شرکت کی۔ وزیراعظم نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ٹوئٹ میں کہا کہ ‏پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی خیال زمان کے انتقال پر بہت دکھ ہوا، اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،آمین۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کچھ عرصہ قبل خیال زمان شدید علالت میں بھی قومی اسمبلی میں اپنا ووٹ ڈالنے آئے تھے۔ ان کی وفاداری اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔حاجی خیال زمان ایک سرگرم اور بے باک سیاست دان تھے، ان کا شمار خیبر پختونخوا کے مقبول ترین سیاسی رہنماؤں میں ہوتا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔