پی ایس ایل 8 :لاہور قلندرز ، پشاور زلمی کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

پی ایس ایل 8 :لاہور قلندرز ، پشاور زلمی کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ
پاکستان سُپر لیگ 8 میں ہونے والے دونوں میچز میں ٹیمز پر جرمانہ عائد کردیا گیا ۔ گذشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کےدرمیان میچ کھیلا گیا جس میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دے دی۔ میچ ریفری علی نقوی نے پشاور زلمی پر مقررہ ٹائم سے ایک اوور کم ہونے کی وجہ سے سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کردیا ۔ پی ایس ایل کے کوڈ آف کنڈکٹ برائے پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق کپتان سمیت ہر کھلاڑی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں پر بھی سلو اوور ریٹ کی وجہ سے میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے ۔لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ایک اوور مقرر وقت ختم ہونے کے بعد کرایا تھا ۔ میچ میں لاہور قلندرز نے اعصاب شکن مقابلے کےبعد ایک رن سے فتح سمیٹی تھی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔