پشاور: گورنر خیبرپختونخوا نے نگراں وزیراعلی کو انتخابات سے متعلق خط لکھا دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر خیبر پختونخوا اسمبلی کو تحلیل کیا ہے، آئین کے مطابق گورنر عام انتخابات کےلیے تاریخ مقرر کرے گا۔ گورنر نے خط میں کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی تشویشناک صورتحال ہے، انتخابات کی تاریخ طےکرنے سے پہلے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اعتماد میں لیاجائے، یقینی بنایا جائے کہ صوبے میں انتخابات کا پرامن طریقے سے انعقاد ممکن ہوسکے، امن و امان کی صورتحال سےمتعلق ہمیں آگاہ کیا جائے تاکہ معاملے کو آگے بڑھایاجاسکے۔ اس حوالے سے گورنر کے پی غلام علی کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلی کو انتخابات کے حوالے سے خط لکھا ہے، امن وامان کی صورتحال سے متعلق اگاہ کرنےکیلئے نگراں وزیراعلی کو کہا ہے، صوبے میں پرامن اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔