بطور ڈائریکٹر کرکٹ محمد حفیظ کا سفر ختم

بطور ڈائریکٹر کرکٹ محمد حفیظ کا سفر ختم
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈ میں انتظامی طور  پر تبدیلی کے بعد بطور ڈائریکٹر کرکٹ محمد حفیظ کا سفر اب ختم ہو گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ نے دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوران کرکٹ کے لیے اپنے جذبے سے کھلاڑیوں کو متاثر کیا ہے، محمد حفیظ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

پی سی بی محمد حفیظ کی خدمات  کو سراہتا ہے۔

 یاد رہے کہ محمد حفیظ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات تھے، محمد حفیظ کا بطور ٹیم ڈائریکٹر کنٹریکٹ 15 دسمبر کو ختم ہو گیا تھا۔

Watch Live Public News