پوپ فرانسس کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل کرلیا گیا

Pope Francis hospitalized with bronchitis
کیپشن: Pope Francis hospitalized with bronchitis
سورس: google

ویب ڈیسک : کیتھولک مسیحی فرقے کے سربراہ پوپ فرانسس کو جمعہ کے روز ہلکے بخار اور سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کیا گیا ہے۔ تاہم ویٹیکن سٹی نے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ان کی حالت بہتر ہے اور ضروری چیک اپ کے لیے ہسپتال گئے ہیں۔

88 سالہ پوپ فرانسس کو پچھلے کئی دنوں سے طبیعت کی اس ہلکی ناسازی کا سامنا تھا جس کی وجہ سے ان کی تقریریں بھی ان کی جگہ دوسرے لوگ پڑھ کرسنا رہے تھے، تاکہ انہیں بولنے میں مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 
جمعہ کے روز بھی پوپ نے اپنے ہسپتال جانے سے پہلے صبح کے وقت کی اپنی طے شدہ میٹنگز میں شرکت کی اور ضروری ملاقاتیں کیں۔ انہیں روم گیمیلی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ویٹیکن سٹی کے بیان میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں چند ضروری ٹیسٹوں کے لیے ہسپتال داخل کرایا گیا ہے۔ تاکہ ' برانکائٹس ' کی شکایت کے بارے میں بہتر تشخیص اور علاج ہو سکے۔ان کے ہفتے اور اتوار کے روز کے پروگرامات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اب ان کی جگہ کاڈینال اتوار کے روز کے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

بیان کے مطابق پوپ کے ہسپتال میں ابتدائی ٹیسٹوں میں کچھ ' انفیکشن' کی نشاندہی ہوئی ہے۔ تاہم ان کے جاری ٹیسٹوں کے بارے میں تفصیلی بیان بعد میں جاری کیا جائے گا۔ انہیں ہلکا بخار بتایا گیا ہے۔ البتہ ان کی حالت مستحکم ہے۔

ویٹیکن کے ترجمان میٹیو برونی کے مطابق پوپ بہتر اور پرسکون ہیں۔ وہ ہسپتال میں معمول کے اخبارات کا مطالعہ بھی کر رہے ہیں۔ پوپ 2013 سے اس مذہبی عہدے پر فائز ہیں۔ ان کا آبائی تعلق ارجنٹینا سے ہے۔

 
 

Watch Live Public News