ملک میں کورونا کی 5 ویں لہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ملک میں کورونا کی 5 ویں لہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
کراچی ( پبلک نیوز) روشنیوں کے شہر میں کورونا بےقابو ہو گیا۔ مثبت کیسز کی شرح 35 فیصد سے تجاوز کر گئی۔ سندھ بھر میں عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔ جو سرکاری افسر ماسک نہیں پہنے گا اسے جرمانہ کیا جائے گا۔ کراچی میں کورونا جنگل میں آگ کی طرح پھیل رہا ہے۔ اگلے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح 35 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی۔ تشویشناک صورتحال پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس بلایا۔ سندھ بالخصوص کراچی میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ جو سرکاری افسر ماسک نہیں پہنے گا اسے جرمانہ کیا جائے گا۔ جرمانے میں ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کرنے کی تجویز دی گئی۔ تمام شادی ہالز، مارکیٹس، عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔ شادی تقریبات میں کھانہ باکس میں دینے کی ہدایت کی گئی۔۔ انتظامیہ ویکسی نیشن کارڈ کا رکارڈ لازمی چیک کرے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔