عید قربان اور ڈیرہ بگٹی کی بلوچی واسکٹ
04:42 PM, 15 Jul, 2021
محمد عارف عید قربان کی آمد پر ڈیرہ بگٹی میں بلوچی واسکٹ کی مانگ بھی اضافہ ہو گیا۔ مذہبی تہوار پر بلوچی واسکٹ نوجوانوں کی پسندیدہ پہناوا ہوتی ہے۔ عید کے قریب آتے ہی ڈیرہ بگٹی میں کشیدہ کاری کا کام عروج پر ہو جاتا ہے کشیدہ کاری میں ہزاروں اقسام ہیں جس میں زیادہ تر نوجوانوں کی پسند بلوچی واسکٹ ہی ہوتی ہے۔ بلوچی واسکٹ نہ صرف ڈیرہ بگٹی بلکہ ملک بھر میں پسند کیا جاتا ہے رنگین دھاگو سے بنے یہ منفرد ڈزائن بلوچ خواتین اپنے ہاتھوں بناتی ہیں اور کاریگر سخت محنت اور مشقت سے بلوچی واسکٹ کو تیار کرتے ہیں۔ دور دراز سے اے مہمان بھی کشیدہ کاری سے بنے بلوچی واسکٹ کو پسند کرتے ہیں اور اپنے عزیزواقارب کے لیے تحفے کے طور پر خرید کر لے جاتے ہیں مختلف ڈیزائن اورخوبصورت رنگوں سے بنے یہ بلوچی واسکٹ نوجوانوں کی اولین ترجیح ہوتی ہے عید ہو یا کوئی اور تہوار بلوچی واسکٹ کے بنا ادھورا تصور کیا جاتا ہے۔ مذہبی تہواروں میں ڈیرہ بگٹی کے لوگ بلوچی واسکٹ پہننا پسند کرتے ہیں۔