(ویب ڈیسک ) مصر کے ماہرین فلکیات کی جانب سے عرب ممالک میں عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مصر میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹرانومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر طحٰہ رابح نے دعویٰ کیا ہے کہ ہجری سال 1445 میں ذوالقعدۃ کے مہینے کا آغاز فلکیاتی اعتبار سے 9 مئی سے ہوگا جبکہ یہ مہینہ 29 دن کا ہوگا۔
طحٰہ رابح نے بتایا کہ ذوالقعدۃ کا چاند 8 مئی بروز بدھ 29 شوال کو قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا۔اس دن نیاچاند غروب آفتاب کے بعد 31 منٹ تک مکہ میں اور قاہرہ میں 38 منٹ تک موجود رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں میں نیا ہلال اس دن غروب آفتاب کے بعد 8 سے 48 منٹ تک رہے گا۔
مصری ادارہ فلکیات کے مطابق ماہ ذوالحجہ 1445 ہجری کا آغاز فلکیات کے لحاظ سے 7 جون 2024 بروز جمعہ کو ہوگا جبکہ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی۔