ہانیہ عامر کو باربار میرا شوہر بنا دیا جاتا ہے: نادیہ خان

ہانیہ عامر کو باربار میرا شوہر بنا دیا جاتا ہے: نادیہ خان
ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ وکی پیڈیا پر میرے شوہر کے نام کی جگہ ہانیہ عامر کا نام لکھ دیا جاتا ہے اور یہی نہیں بلکہ ہانیہ کا خاوند مجھے لکھا ہوتا ہے۔ انھوں پاکستان ٹیلی وژن پر ایک شو کے دوران اس حوالے سے بتایا۔ پاکستان کے صف اول کے اداکار عمران خان بھی اس میں شامل تھے۔ اداکارہ و میزبان کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ وکی پیڈیا پر یہ عجیب و غریب انداز میں خود سے متعلق غلط معلومات دیکھر کر میں بہت ہنسی۔ ہم نے اس کو مذاق ہی سمجھا۔ مگر اس کے باجود ہم نے دونوں جگہ سے کم از کم دو درجن بارے نام کی تصیح کی۔ ہمارا نام کو درست کرنا بیکار جاتا ہے اور اگلے ہی دن ہمارے شوہروں کے نام کی جگہ ہم دونوں آئی ہوتی ہیں۔ نادیہ کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں رہی، ذاتی معلومات میرے بغیر تبدیل کیسے ہو سکتی ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔