عوام کیلئے بڑا ریلیف، ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کردی

عوام کیلئے بڑا ریلیف، ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کردی
وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌کمی کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے۔ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز نے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی 10 فیصد کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پبلک ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت اڈا پرچی اور اضافی پرچیوں کا خاتمہ کرے ہم مزید کرایوں میں کمی کر دینگے۔ ترجمان پبلک ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ راولپنڈی کے کرایہ میں 100روپے، فیصل آباد 50 روپے، ملتان 100 روپے، صادق آباد 200 روپےتک کمی کردی گئی ہے۔ ٹرانسپورٹ اونر کا کہنا تھا کہ حکومت نے ڈیزل کی قیمتوں میں 133 روپے فی لیٹر اضافہ کر کے 40 روپے 54 پیسے کی کمی کی ہے لیکن ڈیزل کی قیمت میں اب زیادہ ہے اس کے باوجود کرایوں میں کمی کر رہے ہیں۔ ترجمان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ پر فی سیٹ انکم ٹیکس، ٹوکن ٹیکس 300 روپے سے بڑھا کر 8000 روپے سالانہ کردیا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اڈا پرچی اور دیگر پرچیوں کے سسٹم کو ختم کرے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔