8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس برآمد، موبائل فون سروس بند

procession 8th muharram in karachi
کیپشن: procession 8th muharram in karachi
سورس: google

 ویب  ڈیسک :شہرِ قائد میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے آج دن کے وقت برآمد ہوگا جس سے قبل ازوقت  موبائل فون سروس کی بندش شروع ہوگئی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق  کہ 8محرم کا مرکزی جلوس آج دوپہر 12 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگیا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوجائے گا۔

 رپورٹ کے مطابق جلوس کی سکیورٹی کیلئے انتہائی سخت انتظامات ہیں، مرکزی جلوس کی گزرگاہوں اور اطراف میں موبائل فون سروس معطل ہونا شروع ہوگئی۔ کراچی پولیس نے محرم سےمتعلق سکیورٹی پلان بھی جاری کردیا۔

کراچی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ پولیس نے 17 ہزار 947 افسران اور اہلکاروں کو محرم  کی سکیورٹی کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔ محرم کے دوران 1 ہزار 49 جلوس، 4 ہزار 664 مجالس ہوں گی۔ جلوسوں پر 11 ہزار 628 اور مجالس پر 4ہزار392اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں ۔

 ترجمان کراچی پولیس نے کہا کہ انتہائی حساس مقامات پر 1 ہزار 927افسران اور جوان سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ محرم کے دوران ٹریفک پولیس کے 987 افسران اور جوان بھی فرائض کی انجام دہی یقینی بنائیں گے۔
 

Watch Live Public News