آئی ایم ایف قرضے کے بعدپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنااضافہ ہوگا؟

آئی ایم ایف قرضے کے بعدپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنااضافہ ہوگا؟
کیپشن: آئی ایم ایف قرضے کے بعدپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنااضافہ ہوگا؟

ویب ڈیسک: مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کر لی گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 جولائی سے بڑے اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ پٹرول کی قیمت میں 67۔7 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 73۔2 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 72۔3 روپےاضافے کا امکان ہے۔لیوی بڑھنے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

وفاقی حکومت آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اگلے 15 دنوں کیلئے تعین کرے گی، اوگرا کی جانب سے وزیر اعظم کو نئی قیمتوں کی سمری آج پیش کی جائے گی,وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا.

رواں سال بجٹ میں پٹرولیم لیوی مزید 10 روپے بڑھانے کی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ آج رات نئی قیمت کا اعلان کرے گی۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2024 کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا تھا۔

Watch Live Public News