ویب ڈیسک: ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20سے 80روپے کلو اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق مارکیٹ ذرائع کاکہنا ہے کہ برانڈڈ گھی کی قیمت 370سے بڑھ کر 450روپے کلو ہو گئی جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 440سے 530روپے فی کلو ہو گئی۔
مارکیٹ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پام آئل 900ڈالر سےبڑھ کر 1200ڈالر فی ٹن پہنچ گیا۔