ویب ڈیسک:امبانیز کی ’ویڈنگ آف دی ایئر‘ میں بالی ووڈ ستاروں نے پاکستانی ملبوسات میں جلوے بکھیرے،بالی ووڈ کی معروف شخصیات کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی دنیا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی بھی پاکستان کے مشہور ڈیزائنر فراز منان، اقبال حسین اور محسن نوید رانجھا کے تیار کردہ ملبوسات میں اس شاندار شادی کی زینت بنے۔
تفصیلات کےمطابق رواں سال مارچ سے شروع ہونے والی شادی 12 جون کو آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے ساتھ بلآخر اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے،اس شادی میں پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات بھی توجہ کا مرکز رہے۔
بالی ووڈ کی مشہور اداکار رنبیر کپور، اداکارہ عالیہ بھٹ، کیارا ایڈوانی، کینیڈین گلوکار اے پی ڈھلن اور بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کے کپڑے زیب تن کیے۔
اس کے علاوہ چھوڑے نواب کی صاحبزادی اداکارہ سارا علی خان کے دو جوڑے پاکستانی ڈیزائنر اقبال حسین نے ڈیزائن کیے جبکہ برطانوی مصنف جے شیٹی کی اہیلہ و یوٹیوبر رادھی دیویلوکیا نے محسن نوید رانجھا کا تیار کردہ جوڑا پہنا۔