ویب ڈیسک: پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے 9 اور 10محرم الحرام کے دوران میٹروبس کا شڈول جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 9 محرم الحرام کے روز میٹرو بس سروس صبح 6 بجے سے دن 12 بجے تک چلائی جائے گی، 9 محرم الحرام کو دن 12 بجے کے بعد میٹر بس سروس کو مکمل بند کر دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 محرم الحرام کو لاہور میں میٹر بس سروس کو مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔
تاہم اورنج لائن ٹرین 9 اور 10 محرم الحرام کو مکمل بہال رکھی جائے گی۔