اننت امبانی اور انکی اہلیہ کی پہلی ملاقات کروانےوالاکون؟شادی میں کیاتحفہ ملا؟

اننت امبانی اور انکی اہلیہ کی پہلی ملاقات کروانےوالاکون؟شادی میں کیاتحفہ ملا؟
کیپشن: اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پہلی ملاقات کروانےوالاکون؟شادی میں کیاتحفہ ملا؟

ویب ڈیسک : (جواد ملک ) جھوٹی سچی خبروں سے ہمیشہ اخباروں میں صفحہ اول کی خبر بنے رہنے والے بالی وڈ اداکار نے پھر ایک بڑادعوی کردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق کمال خان کا اس دفعہ کا دعوی بہت بڑا ہی نہیں حیران کن بھی ہے۔ ایکٹر کمال خان نے انکشاف کیا ہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے درمیاں ملاقات کرنے والا کوئی اور نہیں جاوید جعفری کا بیٹا میزان جعفری تھا ۔ جس کو جوڑے نے شادی پر 30 کروڑ بھارتی روپے عالیشان اپارٹمنٹ بطور تحفہ پیش کیا ہے۔ سندھو پیلیس باندرہ ممبئی میں واقع یہ اپارٹمنٹ ایلیٹ کلاس کی مقبول ترین رہائیش گاہ سمجھا جاتا ہے۔

 تاہم جاوید جعفری نے کمال خان کے تمام الزامات کو رد کیا ہے ۔ اور اپنی سماجی رابطے کی سائٹ پر قہقہے کے نشان کے ساتھ لکھا ہے ’’کچھ بھی’’اسی طرح سوشل میڈیا صارفین  نے بھی کمال خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے اس بندے کا ہر ٹویٹ ہی اس طرح کا ہے ۔۔ سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی ہونی چاہئیے۔

یادرہے میزان جعفری دلہا اننت امبانی کا انتہائی قریبی دوس ہے اور شادی کے ہر فنکشن میں بھرپور طریفے سے شرکت کرچکا ہے۔

میزان نے بالی وڈ شوبز کی دنیا میں اپنے کیرئیر کا آغاز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوت’’ میں اسسٹنٹ ڈائرکٹر کی حیثنیت سے کیا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے سنجے کے اسٹنٹ کی حیثیت سے یہ باجی واؤ مستانی اور گنگو بائی جیسی فلمیں بھی دیں جبکہ انہوں نے اپنے اداکاری کے کیرئیر کا ڈیبیو فلم ملال میں بھنسالی کی بھانجی شرمین سہگل کے مدمقابل کردار اداکرکے کیا تھا کہ جبکہ 2022 میںانہوں نے یاریاں 2 اور ہنگامہ 2 میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر جگائے۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر