عثمان بزدار نے پنجاب کی ترقی کی بنیاد ڈال دی

عثمان بزدار نے پنجاب کی ترقی کی بنیاد ڈال دی
لاہور ( ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے عوام دوست، غریب دوست اور کسان دوست ٹیکس فری بجٹ پیش کرکے پنجاب میں ترقی و خوشحالی کی بنیاد ڈال دی۔ عوامی امنگوں کے ترجمان بجٹ نے کرپشن کی دیوانی اپوزیشن خصوصا برسوں سے پنجاب پر قابض ن لیگ کے منفی ارمانوں پر اوس گرا دی۔ایک بیان میں معاون خصوصی نے کہا کہ قریبا 32ارب کی خطیر رقم نہ صرف پنجاب بلکہ ملک بھر کی خوراک کی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں %10 اضافہ اور کم ازکم اجرت 20ہزار روپے مقرر کرنا مشکل وقت کے بعد تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پیش کردہ پائیدار ترقی اور عوام کی ترجمانی کرتے وفاقی بجٹ کی تقلید کرتے ہوئے بزدارحکومت نے پنجاب کے عوام کی یکساں ترقی و خوشحالی پر مبنی حقیقت پسندانہ، متوازن بجٹ پیش کیا۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 560ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا۔

Watch Live Public News