متنازع ٹویٹ کیس: پی ٹی آئی رہنما ؤں کو اسلام آبادہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

متنازع ٹویٹ کیس: پی ٹی آئی رہنما ؤں کو اسلام آبادہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

(ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کے خلاف ایف آئی اے کو تادیبی کاروائی سے روک دیا۔ 

بانی پی ٹی کے ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمٰن متعلق پوسٹ کے کیس میں  پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کے خلاف ایف آئی اے کو تادیبی کاروائی سے روک دیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ   رؤف حسن اور بیرسٹر گوہر ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں ، ایف آئی اے دونوں کو نہ ہراساں کرے نہ تادیبی کاروائی کرے ۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ایف آئی اے طلبی نوٹسز کے خلاف تحریری حکم جاری کر دیا۔عدالت نے   ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے   25 جون تک جواب طلب کرلیا۔

Watch Live Public News