پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،15جون ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،15جون ، 2021
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ریلوے اراضی پرمبینہ قبضے سےمتعلق کیس کی سماعت، عدالت نے تجاوزات گرانے کے خلاف درخواست مسترد کردی ،وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ آپریشن کی آڑ میں قانونی گھربھی مسمار کردیا گیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سو سال تک بھی قبضہ رہے تو وہ قانونی نہیں ہوتا،اگر آپ کا نقصان ہوا ہے تو ریلوے کے خلاف الگ کیس داخل کریںسپریم کورٹ کے احکامات،کراچی میں گجر نالہ اور اورنگی نالہ پرتجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،ضلع غربی میں الہ دین پارک میں کارروائی شروع نہ ہوسکی، مظاہرین نے پارک کا گیٹ بند کر کے تجاوزات ہٹانے سے روک دیا،کہا عدالت نے ہماری دکانیں گرانے کا حکم نہیں دیا سندھ کا 1400 ارب روپے کاٹیکس فری بجٹ آج پیش کیا جائےگا،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نئے مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے،ترقیاتی منصوبوں کے لیے 322 ارب روپے رکھنے کی تجویز،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10سے 15 فیصد اضافے کا امکان،محکمہ پولیس سمیت دیگرسرکاری محکموں میں خالی اسامیوں پربھرتی کا اعلان بھی متوقع پنجاب حکومت نے عوام دوست، غریب دوست اور کسان دوست ٹیکس فری بجٹ پیش کیا ،معاون خصوصی فردوس اعوان کا ٹویٹ، کہا پنجاب میں ترقی کی بنیاد ڈال دی ،عوامی امنگوں کے ترجمان بجٹ نے کرپشن کی دیوانی اپوزیشن خصوصا برسوں سے پنجاب پر قابض ن لیگ کے منفی ارمانوں پر اوس گرا دیوزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،ملک کی سیاسی اورمعاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا،پارلیمانی امور اور اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے پربھی مشاورت ہوگی،کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 2 جون کے فیصلوں کی توثیق کرے گی

Watch Live Public News