قومی اسمبلی:معاون خصوصی نےلیگی رکن کوبجٹ دستاویزماردی

قومی اسمبلی:معاون خصوصی نےلیگی رکن کوبجٹ دستاویزماردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آج قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے لیے ہونے والے اجلاس میں اس وقت ہنگامہ کھڑا ہو گیا جب قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف تقریر کر رہے تھے۔ اس دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے آ گئے۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریر کے دوران حزب اقتدار کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی علی نواز اعوان کی جانب سے حزب اختلاف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کو بجٹ دستاویز مار دی گئی۔

جب اپوزیشن لیڈر تقریر کر رہے تھے تو وفاقی وزراء اور حکومتی ارکان اسمبلی کی جانب سے نہ صرف شور شرابہ کیا گیا بلکہ اپوزیشن ارکان پر جملے بھی کسے۔ بعد ازاں یہ جملہ بازی کا دونوں جانب سے تبادلہ ہونے لگا۔ حکومتی ارکان سیٹیاں بجاتے رہے اور اپوزیشن لیڈر کی تقریر میں خلل ڈالتے رہے۔

اس دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اور ن لیگ کے رکن اسمبلی شیخ روحیل اصغر کے درمیان تلخی ہو گئی۔ یہ تلخی گالم گلوچ تک پہنچ گئی۔ علی نواز اعوان نے اس دوران لیگی ایم این اے کو بجٹ دستاویز بھی مار دی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔