کراچی براہ راست طوفان کی زد میں نہیں آیا ہے، شیری رحمان

کراچی براہ راست طوفان کی زد میں نہیں آیا ہے، شیری رحمان
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ کراچی براہ راست طوفان کی زد میں نہیں آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں شیری رحمان نے بتایا ہے کہ کچھ دن قبل طوفان بپر جوائے کے رخ کا علم نہیں تھا، رات بھر مانیٹرنگ کی ہے، شہر قائد میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سندھ گورنمنٹ، پی ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 72 ہزار افراد کا انخلا اب تک ہوا ہے ، ہماری کوشش ہے کہ طوفان سے متعلق مصدقہ معلومات دی جائیں، متاثرین کی علاقوں سے منتقلی کا عمل 4 راتیں اور 4 دن جاری رہا ہے ۔ شیری رحمٰن نے مزید بتایا کہ ابھی کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹس روکنے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ نہیں ہوا ہے، تین سال سے بلوچستان اور سندھ کو زیادہ گرمی کا سامنا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ فی الحال ساحل کی طرف نہ جائیں۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر نے سمندری طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔