"غدار"محمود اچکزئی کے نام عمران خان کا اعتماد کا پیغام

کیپشن: Imran Khan's message of confidence to "traitor" Mahmood Achakzai

ویب ڈیسک: محمود خان اچکزئی کے اپوزیشن الائنس اور حکومتی اتحادیوں میں روابط اور مذاکرات کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ " غدار" محمود خان اچکزئی کے نام عمران خان نے جیل سے اعتماد کا پیغام بھیج دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود اچکزئی کی سربراہی میں پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیو ایم سے رابطے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے جیل سے محمود خان اچکزئی کو مکمل اعتماد کا پیغام بجھوا دیا ہے۔ 

اسد قیصر نے  محمود اچکزئی سے ملاقات میں مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کا کہا۔ ٹی او آرز طے کر کے پیپلز پارٹی، ن لیگ اور ایم کیو ایم سے رابطہ ہوگا۔ محمود اچکزئی مذاکرات کے لیے الائنس میں سے ایک ایک نمائندہ شامل کریں گے۔ 

محمود اچکزئی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیں گے۔ محمود خان اچکزئی عید کے بعد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی الائنس کے مذاکراتی عمل کی مکمل حمایت کریں گے۔

Watch Live Public News