پبلک نیوز(سلیمان چودھری)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا عمران خان اگر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو اپنی سنجیدگی ثابت کرنا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ایک بیان میں کہا یہ نہیں ہوگا کہ ان کی پارٹی ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلارہی ہوں اور دوسری طرف وہ بات کرنا چاہتے ہوں۔
عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ میں محاذ آرائی پر دونوں کو سوچنا چاہیے یہ پاکستان کے مفاد میں ہے یا خلاف ہے،اس وقت پاکستان کو پالیسی کے تسلسل کی ضرورت ہے،جب بھی عمران خان کی سیاست پٹتی ہے تو وہ عدالت کا کندھا استعمال کرتا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ 2024 کے انتخابات میں تحریک انصاف کو ناکامی ہوئی ،وہ عدالت کا کندھا استعمال کرکے اپنا الو سیدھا کرنے کی کوشش کررہا ہے،لوگوں کی آواز ہے کہ عمران خان کو پانچ سال بند رکھے، عمران خان مقدمات کا سامنا کررہے ہیں، عمران خان کے خلاف مقدمات انتہائی سنگین ہیں۔