قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل،وزیراعظم نےسربراہی خودرکھ لی

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل،وزیراعظم نےسربراہی خودرکھ لی
کیپشن: قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل،وزیراعظم نےسربراہی خودرکھ لی

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دے دی لیکن حیرت انگیزطورپرکمیٹی کی سربراہی وزیرخزانہ کو دینے کی بجائےاپنے پاس رکھ لی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایکنیک کی سربراہی وزیراعظم خود کریں گے،وزیر خزانہ کو ایکنک کی سربراہی نہیں دی گئی۔

ایکنیک کے ارکان میں نائب وزیراعظم، وزیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی شامل  ہیں۔پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب، سندھ کے وزیر آبپاشی جام خان شورو ایکنیک ارکان میں شامل ہیں جبکہ وزیراعلی کے پی کے کے مشیر مزمل اسلم اور بلوچستان کے وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی بھی ارکان میں شامل ہیں۔

Watch Live Public News