ویب ڈیسک : چینی ہرسال کو کسی جانور سے منسوب کرتے ہیں لہذا 2024 کو ’ ڈریگون کا سال ‘ قرار دیا گیا ہے۔ لیکن انٹرنیٹ پر تو بھائی ’’ ہاٹ چوہے ’’کا سال چل رہاہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اپنے پسندیدہ اداکاروں کا موازنہ مختلف چوہے کے کرداروں سے شروع کردیا ۔ جو جتنا پیار ا ہے وہ اتنا ہی ’’ ہاٹ چوہا ’’ ہے۔
اس ٹرینڈ کا آغاز بظاہر، چند بے ضرر سوشل میڈیا پوسٹس کے ساتھ کیا گیا جس میں فلم " چیلنجرز" کے اداکار مائیک فاسٹ کا موازنہ ایک ’’ڈرماؤس’’ سے کیا گیا۔ لیکن یہ ٹویٹس کا سلسلہ رکا نہیں سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے کچھ یوں تھے
"وہ ایک فیلڈ ماؤس ہے۔"
" نہیں، نہیں وہ ایک کارٹون ماؤس ہے۔" ’’نہیں، وہ Despereaux (2008 کی اینیمیٹڈ فلم "The Tale of Despereaux" کا ڈمبو ماؤس ہے۔’’نہیں، وہ اسٹورٹ لٹل ہے، اگر اسٹورٹ لٹل ’’ ہاٹ ’’تھا تو۔’’
جرنلسٹ لوسی فورڈ کاکہنا تھاکہ " یہ ایسا تھا جیسے ایک نیند میں کارٹون ماؤس زندہ ہو جائے اور پھر واقعی کراس فٹ ہو جائے،"
اور بے چارے مائیک فاسٹ کی جان تو چھوٹ گئی لیکن پھر باری آگئی باقی معروف اور مقبول اداکاروں کی ، جب پرستاروں نے اپنے ہیروز کے چہروں کا ایکسرے شروع کیا۔
اور اس میں زیادہ دیر نہیں گزری جب تک کہ سوشل میڈیا پر مداحوں نے چوہا کی مشابہت کی اسی طرح کی علامات کے لیے دیگر مرد مشہور شخصیات کے چہرے کی خصوصیات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ، اس سے پھر " چیلنجرز" کے جوش او کونر بچے نہ بیری کیوگھن۔
ٹموتھی چالمیٹ، جیریمی ایلن وائٹ اورگلین پاول۔ چوہوں کی فہرست لمبی ہوتی چلی گئی اور ۔ chinchillas سے capybaras تک، سوشل میڈیا پر موازنہ وائرل ہوگیا۔
2 جون کو ڈیلی میل کے ایک مضمون نے اس انٹرنیٹ کو مذاق میں عوام کے سامنے متعارف کرایا۔ ’’ 'ہاٹ چوہا' مرد ہالی ووڈ کے سب سے پرکشش دل کی دھڑکن کیسےبن گئے: Gen Z پرستار وں نے Barry Keoghan، Kieran Culkin اور Jeremy Allen White کو اپنے پیارے چوہے قراردیدیا۔
اور تو اور چوہوں کے اس رجحان کو نیویارک ٹائمز، دی گارڈین، لندن ٹائمز، این بی سی اور ٹوڈے شو میں شامل کیا گیا ہے۔
لیکن خود کو ’’ ہاٹ چوہا’’ قرار دئیے جانیوالے مرد کیا محسوس کرتے ہیں ۔ پاول جنہیں 2023 میں پہلی دفعہ چوہے سے تشبیہہ دی گئی تھی جمی فالن کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ انٹر نیٹ ایک بہترین جگہ ہے اور مجھے بہت پیاری ہے، تاہم بڑے اداکاروں نے سوال کا جواب نہیں دیا ۔
اسی طرح ایک واٹس ایپ فرینڈ گروپ میں سروے کیا گیا تو کچھ نوجوانوں نے اعتراف کیا کہ ہاٹ چوہے کے لقب سے انہیں "دکھ پہنچے گا" جبکہ کئیوں نے کہا کہ وہ "گرم چوہے کی گرمی" کو گلے لگا کر خوش ہو ںگے، کچھ نوجوانوں نے اسے نارمل لیا ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنے کا ایک طریقہ ہے کہ میں پیارا ہوں۔
لیکن شاید چینی قوم ہم سب سے سمجھ دار ہے جو چوہوں کو 12 مہینوں کے سب جانوروں سے زیادہ ذہین، مقبول اور دلکش جانوروں میں شمار کرتی ہے۔