کیلی فورنیا ( ویب ڈیسک ) دنیا کا بڑی آئی ٹی کمپنیوں گوگل اور مائیکروسافٹ کے درمیان لفظی جنگ اب قانونی رخ ا ختیار کر گئی ہے جب مائیکروسافٹ کا مطالبہ ہے کہ گوگل اور فیس بک اپنی پلیٹ فارم پر خبریں شیئر کرنے والوں کو ادائیگی کریں جبکہ گوگل کو یہ تجویز با لکل بھی پسند نہیں آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گوگل اور مائیکروسافٹ کے اختلافات اب کھل کر عوام کے سامنے آگئے ہیں ٗ یہ تناؤ کچھ عرصے سے رہا ہے ، لیکن حالیہ دنوں میں یہ رقابت غیر معمولی طور پر بڑھ گئی ہے۔ گوگل اور واشنگٹن میں قائم سافٹ ویئر کمپنی مائیکرو سافٹ ایک دوسرے کے ساتھ مختلف معا ملات میں جڑے ہوئے ہیں ٗ دونوں کمپنیوں کے درمیان ا لفاظ کی ملکیت کو لے کر کشیدگی کچھ عرصے سے جاری ہے ۔ایوان نمائندگان کی اینٹی ٹرسٹ سب کمیٹی میں مائیکروسافٹ کے چیئرمین بریڈ اسمتھ نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ کھل کر سامنے آئیں ٗ انہوں نے کہا کہ صحافتی اداروں کی طرف سے جاری کی جا نیوالی خبریں گوگل پر شیئر کرنے کے بدلے اور ان سے اشتہارات حاصل کرنے کے بعد گوگل کو اپنے منافع میں ا ن صحافتی اداروں کو بھی شامل کرنا چاہیے ۔اس کے جواب میںگوگل کے عالمی معاملات کے سنیئر نائب صدر کینٹ واکر نے اپنے ایک بلاگ میں کہا کہ مائیکروسٹ مارکیٹ میں ا پنے سب سے بڑے حریف کو قانونی معاملات میں پھنسا کر فوائد حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔