’’تمہاری منجی ایسی ٹھوکوں گا کہ نسلیں یاد رکھیں‘‘

’’تمہاری منجی ایسی ٹھوکوں گا کہ نسلیں یاد رکھیں‘‘
لاہور ( پبلک نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ میں جٹ ہوں ٗ میں تمہاری منجی ٗ پیڑھی وہاں تک ٹھوکوں گا کہ تمہاری نسلیں یاد رکھیں گی ۔شہباز گل نے اس موقع پر پنجابی میں سیاہی پھینکنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا میں ’’گلوں‘‘ کا بیٹا ہوں ٗ ناگاں کا رہنے والا جٹ ہوں ٗ اسماعیل گل کا پوتا ہوں ٗ میں امرتسر سے اٹھے ٗ سات گائوں تھے ہمارے ٗ ڈجکوٹ فیصل آباد میں سات کے سات گائوں آباد ہیں۔جتنی تمہاری پوری سلطنت ہے ٗ میرے سات گائوں آگئے تو بہہ جائیگا ٗ ہم جٹوں ٗ گلوں کا 32ہزار اپنا ووٹ ہے ٗ اس میں میں چیموں ٗ چٹھوں ٗ وڑائچوں ٗ باجوے ٗ گجروں کا ووٹ نہیں گن رہا ۔انہوں نے کہا کہ تم مجھ پر سیاہی پھینکو ٗ تم ا پنے کالے کرتوتوں کی کوئی چیز بھی مجھ پر پھینکو ٗ جٹ ہوں ٗ تمہاری منجی ٗ پیڑھی وہاں تک ٹھونکوں گا کہ تمہاری نسلیں یاد رکھیں گی ٗ صفدر کی بیوی مریم کو آج میرا پیغام ہے ٗ وہ جو یتیم15سو روپے مہینے پر رکھا ہوا ہے ٗ اس کی بیوی مریم کو آ ج میرا پیغام ہے ٗ اگلی دفعہ ایسی کوئی تھکی ہوئی حر کت کی تو تمہارے گھر کے سامنے آکر پریس کانفرنس کروں گا اور تمہارے گھر سے پانی بھر کر اپنا منہ دھوئوں گا جو سیاہی تم پھینکو گے ۔شہباز گل نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں ٗ ہم سیاست کریں گے۔ ایک تھپڑ کے جواب میں دس تھپڑ بھی نہیں ماریں گے ٗ ایک گالی کے جواب میں دس گالیاں بھی نہیں دیں گے ٗ میں الحمداللہ بالکل ٹھیک ہوں ٗ ہم غنڈہ گردی کی تربیت نہیں دیں گے ٗ بلکہ سیاست کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ سراسر غنڈہ گردی ہے ٗ انہوں نے اپنےکالے کرتوتوں کی سیاہی مجھ پر پھینکی ہے

Watch Live Public News