مصر: قدیمی عمارتوں کی دریافت

مصر: قدیمی عمارتوں کی دریافت

مصر میں چوتھی اور ساتویں صدی عیسوی کے درمیان بننے والی چٹانوں پر کھڑی عمارتوں کی دریافت ہوئی ہے۔

آثار قدیمہ کے مشن کے سربراہ جیکا کے مطابق "دریافت ہونے والی پرانی عمارتوں میں موجود کمرے اور چرچ اس خطے میں خانقاہی طرز زندگی کی عکاسی کرتے ہیں اور پانچویں صدی عیسوی سے اس خطے میں راہبوں کی آباد کاری کا حوالہ دیتے ہیں۔"

جیکا کے مطابق اس دریافت میں چرچ اور اس کے کھانے کے ہال کی تلاش ہوئی ہے، جبکہ قدیمی برتن بھی ملے ہیں جن پر یونانی الفاظ میں عبارات بھی کندہ ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس دریافت کی اہمیت یہ ہے کہ اس سے یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ عمارتوں کی منصوبہ بندی کس طرح کی گئی اور مذہبی رہنماؤں کا طرز زندگی کیا تھا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔