اسلام آباد (پبلک نیوز) حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔
وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہا۔ موجودہ حالات میں الیکشن کمیشن نہیں چل سکتا۔ یہ استعفیٰ دیں۔ پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت ہے، اسے الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دوسری جماعتوں سے پوچھا جائے تو ان کو بھی الیکشن کمیشن پر تحفظات ہیں۔